Sunday, September 8, 2024

اسلام آباد: بلدیاتی انتخابات اکتوبرکےپہلےہفتےمیں کرانےکافیصلہ

اسلام آباد: بلدیاتی انتخابات اکتوبرکےپہلےہفتےمیں کرانےکافیصلہ
August 7, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی دارالحکومت  میں بلدیاتی انتخابات اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کرانے کا فیصلہ ہو گیا، جماعتی بنیادوں پر ہونے والے انتخابات کا شیڈول گیارہ اگست کو سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا،سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات سیلاب کے پیش نظر مؤخرکر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا قانون منظور ہونے کے بعد اسلام آباد میں  تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں مقامی حکومتوں کی مدت پانچ سال ہو گی اس کے برعکس صوبوں میں مقامی حکومتوں کی مدت چار سال رکھی گئی ہے۔ انتخابی قوانین تیار ہونے کے بعد  الیکشن کمیشن وفاقی دارالحکومت میں  پرنٹننگ کا عمل شروع کرے گا۔ نئے قانون کے بعد شہر میں پہلے سے قائم ہر یونین کونسل کو 6 وارڈز میں تقسیم کیا جائے گا،شہر میں کل 79 یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں ۔ سندھ اور پنجاب میں انتخابی شیڈول 17 اگست کو جاری کیا جائے گا اور  انتخابی عمل اکتوبر کے آخر میں شروع ہوگا۔ بلدیاتی انتخابات کے لیے ہر یونین کونسل میں کل 13 نشستیں ہوں گی ایک چئیر مین ایک وائس چئیرمین 6 جنرل ممبرز دو خواتین ایک نان مسلم،ایک یوتھ جبکہ ایک مزدور نشست رکھی گئی ہے۔