Friday, April 19, 2024

اسلام آباد بلدیاتی الیکشن : قانون سازی نہ ہونے پر الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد بلدیاتی الیکشن : قانون سازی نہ ہونے پر الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
June 29, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے قانون سازی نہ ہونے پر الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے وکیل نے سپریم کورٹ میں پیٹشن دائر کی ہے۔ دائر کی گئی پیٹشن میں الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت کے حکم پر الیکشن کیمشن نے تمام تر تیاریاں کرلی ہیں۔ عدالتی حکم پر ہی انتخابی شیڈول،ووٹرز فہرستیں حلقہ بندیوں کا کام بھی  مکمل کرلیا ہےجبکہ  قانون سازی نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات ہیں۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے دائر کی گئی پیٹشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اس حوالے سے ہماری رہنمائی کرئے اور ابہام دور کرئے۔