Thursday, April 25, 2024

اسلام آباد : باکسر محمد وسیم کا 92 نیوز کا دورہ ، نئی ٹیکنالوجی کو سراہا

اسلام آباد : باکسر محمد وسیم کا 92 نیوز کا دورہ ، نئی ٹیکنالوجی کو سراہا
November 29, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)ڈبلیو بی سی فلائی ویٹ چمپئن باکسر محمد وسیم کا 92نیوز اسلام آباد بیورو کا دورہ چیمپئن باکسر نے نیوز روم اور اسٹوڈیوز سمیت  مختلف شعبوں کا دورہ کیا  اور نئی ٹیکنالوجی کو سراہا ۔کہتے ہیں وفاقی اور بلوچستان حکومت نے وعدے پورے نہیں کئے۔

تفصیلات کےمطابق چیمپئن باکسر محمد وسیم 92نیوزاسلام آباد بیورو پہنچے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی فتح اور اس کے لیے کی جانے والی تیاریوں کی باتیں اسٹاف سے شیئر کیں۔ محمد وسیم کا کہنا تھا کہ فائٹ آسان نہیں تھی لیکن جتنی محنت اور تیاری کی تھی اس کے بعد فتح کا یقین تھا۔

محمد وسیم نے کہا کہ باکسنگ مہنگا کھیل ہےفائٹ کے لیے تمام تعاون کورین پروموٹر نے کیا۔ وفاقی حکومت نے وعدوں کے باوجود اعلان کردہ 30 لاکھ روپے نہ دیئے۔ محمد وسیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کےلئے کھیلنا کسی اعزاز سے کم نہیں کوریا سمیت کچھ ممالک نے شہریت کی پیش کی ہے لیکن میری ترجیح ہمیشہ سے اپنا ملک ہے اور اپنا ملک ہی رہیگا۔