Sunday, May 19, 2024

اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی کے پی کے اور سندھ میں بارش کا امکان

اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی کے پی کے اور سندھ میں بارش کا امکان
August 16, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی کے پی کے اور سندھ کے بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم خطہ پوٹھوہار، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال اور لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ جنوب مشرقی سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کراچی، بدین، تھرپارکر، عمر کوٹ، ٹھٹھہ، میرپورخاص، سانگھڑ اور مٹھی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلو د جبکہ کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی تو قع ہے۔ بلوچستان میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم لسبیلہ، خضدار، بارکھان اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔