Thursday, April 25, 2024

اسلام آباد بار کونسل کی 5نشستوں کیلئے انتخابات، پولنگ کا عمل جاری، 29امیدوار مدمقابل

اسلام آباد بار کونسل کی 5نشستوں کیلئے انتخابات، پولنگ کا عمل جاری، 29امیدوار مدمقابل
May 2, 2015
اسلام آباد (92نیوز) اسلام آباد بارکونسل کے انتخابات کے لیے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بارکونسل کے3700 ممبران حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد بارکونسل کیلئے ہونے والے انتخابات میں بارکونسل کی 5 نشستوں کےلئے29 امیدوارمدمقابل ہیں۔ انتخابات کی نگرانی کےلئے6 ایڈیشنل سیشن ججزپولنگ آفیسر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ پولنگ کے عمل کی نگرانی کیلئے ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج تنویرمیر کو نگران مقرر کیا گیا ہے۔ منتخب ہونیوالے ممبران بارکونسل کے وائس چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔ اسلام آباد بارکونسل کے رول کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل میاں عبدالرﺅف کو چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد بارکونسل کے انتخابات بارکونسل ایکٹ 1973ءکے تحت تاریخ میں پہلی مرتبہ ہورہے ہیں۔