Wednesday, May 8, 2024

اسلام آباد: اے ٹی ایم مشینز کے باہر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

اسلام آباد: اے ٹی ایم مشینز کے باہر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار
February 26, 2017

اسلام آباد (92نیوز) اسلام آباد میں اے ٹی ایم مشینز کے باہر سے لوگوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار، ملزم گاڑیوں کے شیشے توڑ کر قیمتی سامان چرا لیتے، واردات کے بعد کراچی چلے جاتے اور کچھ عرصہ کے بعد واپس آ جاتے۔ پولیس کے مطابق گروہ میں شامل سعیدسلیم، مرادحسین اور محمدحسین کا تعلق ملیرکراچی سے ہے۔

اسلام آباد پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کرکے تین رکنی گروہ کو پکڑا۔ پولیس نے گروہ کے زیراستعمال گاڑی بھی برآمد کر لی ہے۔