Saturday, April 20, 2024

اسلام آباد ایکسپریس وے سگنل فری فیز تھری منصوبہ، 10 ارب کی گرانٹ منظور

اسلام آباد ایکسپریس وے سگنل فری فیز تھری منصوبہ، 10 ارب کی گرانٹ منظور
April 24, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے۔ اسلام آباد ایکسپریس وے سگنل فری فیز تھری منصوبے کیلئے 10 ارب روپے سے زائد گرانٹ کی منظوری دے دی ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 11 اپریل کو نئی ترقیاتی سکیموں کی منظوری اور فنڈز کے اجراء پر پابندی عائد کی جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 17 اپریل کو منظوری دیدی۔ وفاقی وزیر کیڈ طارق فضل چودھری کے مطالبے پر وزیر اعظم نے وزارت خزانہ کو سی ڈی اے کو فوری طور پر 1 ارب روپے جاری کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے ہیں۔ 18کلومیٹر کا فیز تھری منصوبہ حیران کن طور پر 2020 تک زیر تعمیر رہے گا۔  تاخیر کا شکار منصوبے کو مکمل کرنے میں کنٹریکٹر کو مزید ایک سال کی چھوٹ دیدی۔