Friday, April 19, 2024

اسلام آباد ، این اے 53 سے کاغذات نامزدگی کے معاملے پر عمران خان کل طلب

اسلام آباد ، این اے 53 سے  کاغذات نامزدگی کے معاملے پر عمران خان کل طلب
June 26, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) این اے 53 سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی  کے خلاف  اپیل  کی سماعت میں  عدالت نے کل عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 اسلام آباد سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جن کے خلاف جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی نے  اپیل کی تھی ، اپیل کی سماعت  ٹربیونل میں ہوئی جہاں فریقین کی جانب سے دلائل مکمل کر لئے گئے ۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے عمران خان کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا اور کہا کہ عمران خان کل خود آ کر  شق  این  فل کریں۔ پاکستان تحریک انساف کے چیئرمین عمران خان عام انتخابات 2018 میں قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر کھڑے ہو رہے ہیں ، 4 نشستوں پر ان کے کاغذات نامزدگی  منظور کر لئے گئے ہیں جب کہ حلقہ این اے 53 کامعاملہ زیر سماعت ہے ۔