Monday, May 13, 2024

اسلام آباد ایئرپورٹ کے رن وے پر 10نومبر تک کام جاری رہے گا : ترجمان پی آئی اے

اسلام آباد ایئرپورٹ کے رن وے پر 10نومبر تک کام جاری رہے گا : ترجمان پی آئی اے
November 3, 2015
    اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد ایئرپورٹ کے رن وے پر  کام 10 نومبر تک جاری رہے گا ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس دوران دوپہر 1 سے شام 6 بجے تک پروازوں کی آمدورفت معطّل رہے گی ،پی آئی اے نے ان اوقات میں پرواز کرنے والی فلائٹس کو ری شیڈول کر دیا ہے۔ پی آئی اے کال سنٹر ان مسافروں کو مطّلع کررہے ہیں جو پہلے سے سیٹ بک کروا چکے ہیں۔ ترجمان کے مطابق مسافروں سے درخواست ہے کہ زحمت سے بچنے کے لیئے فلائٹس کے اوقات پی آئی اے کال سنٹر سے 111786786 سے ائرپورٹ آنے سے پہلے معلوم کر لیں۔