Friday, March 29, 2024

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹین پن باؤلنگ ٹیم سے اے ایس ایف اہلکاروں نے بالز چھین لیں

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹین پن باؤلنگ ٹیم سے اے ایس ایف اہلکاروں نے بالز چھین لیں
September 21, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان ٹین پن باؤلنگ ٹیم سے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس اہلکاروں نے بالز چھین لیں جس کے باعث 4 کھلاڑی بنکاک روانہ ہو سکے جبکہ 4 کی فلائٹ مِس ہو گئی۔ پاکستانی ٹیم 22 ستمبر سے شروع ہونے والی ورلڈ ٹوور چیمپیئن شپ میں شرکت کریں گے جو 28 ستمبر تک جاری رہے گی۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی 8 رکنی ٹیم نے  شرکت کرنا تھی۔ ٹین پن باؤلنگ ٹیم کے کھلاڑی اعجاز الرحمان نے بتایا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے صبح 10 بجے روانہ ہونا تھا تاہم اے ایس ایف اہلکاروں نے اُن سے بالز چھین لیں۔ فلائٹ کا وقت ہونے پر صرف 4 کھلاڑی ہی بنکاک کے لیے روانہ ہو سکے۔