Wednesday, April 24, 2024

مسافر خاتون سے ہاتھا پائی، اے ایس افسر کیخلاف کورٹ مارشل کی کارروائی شروع

مسافر خاتون سے ہاتھا پائی، اے ایس افسر کیخلاف کورٹ مارشل کی کارروائی شروع
December 3, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر خاتون سے ہاتھا پائی کرنے والے اے ایس افسر کیخلاف کورٹ مارشل کی کارروائی شروع ہو گئی۔ سینیٹر مشاہداللہ کے صدارت میں جہاز رانی کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں 17 اکتوبر کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافر خاتون سے ہاتھا پائی کا معاملہ زیر بحث آیا۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا متعلقہ اے ایس افسر کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی شروع ہے۔ کمیٹی نے سیکرٹری جہاز رانی کو ملزم کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔ کمیٹی نے نقصان میں چلنے والے پی آئی اے کی یونٹس کی آڈٹ شیٹ بھی طلب کر لی۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ بیرون ملک پی آئی اے کے اثاثوں کی نجکاری کا فیصلہ وزارت نجکاری نہیں کرے گی ۔ نجکاری کا فیصلہ پی آئی اے کا اپنا بورڈ کرے گا ۔ اجلاس میں بند ہونے والے ایئرپورٹس کی فہرست کمیٹی نے طلب کر لی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر میں کرپشن پر جے آئی ٹی بنانے کی ہدایت کر دی گئی اور کہا کمیٹی کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر دوہرا رن وے بنا کر رہوں غبن کرنے کی تفصیل بتائی جائے۔ جعلی ڈگریوں پر پی آئی اے سے نکالے گئے افسران کی فہرست پیش کی جائے۔ اس سلسلے میں امتیازی سلوک کا جواب بھی دیا جائے۔