Friday, April 19, 2024

اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیاروں کی پارکنگ کا مسئلہ‘ پروازوں کا شیڈول درہم برہم

اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیاروں کی پارکنگ کا مسئلہ‘ پروازوں کا شیڈول درہم برہم
December 28, 2015
اسلام آباد (92نیوز) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بہتری کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ کروڑوں روپے لگانے کے باوجود اسلام آباد ائیرپورٹ پرپارکنگ کے مسائل برقرار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیارے کھڑی کرنے کی جگہ میسر نہیں ہے۔ آج بھی پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد آنیوالی پرواز پی کے 300 پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے تاخیرکاشکار ہو گئی۔ پروازڈیڑھ گھنٹہ سے زائد تاخیرکاشکارہوئی۔ مانچسٹرسے اسلام آباد آنے والی پروازپی کے 702 کوپارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی۔ پرواز پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے لاہور ایئرپورٹ پر اتاری گئی۔ اسلام آباد، ملتان اور فیصل آباد ایئرپورٹس پر غیرملکی ایئرلائنز کی وجہ سے پارکنگ کامسئلہ بڑھ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق غیرملکی ایئر لائنز کو پارکنگ دینے میں ترجیح دی جاتی ہے۔