Friday, May 17, 2024

اسلام آباد اور پشاور میں سحری کے وقت میگھا برس پڑی !!! گرمی جاتی رہی، موسم خوشگوار

اسلام آباد اور پشاور میں سحری کے وقت میگھا برس پڑی !!! گرمی جاتی رہی، موسم خوشگوار
July 2, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور سمیت متعدد شہروں میں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ پشاور میں نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں سحری کے اوقات میں موسلادھار بارش ہوئی۔ تیزہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش سے درجہ حرارت میں کمی آ گئی۔ پشاور میں جباہ سہیل آباد، ونی سرائے پل، آبشار کالونی، ورسک روڈ اور گلبرگ میں پانی گھروں میں داخل ہونے سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ چارسدہ اور اٹک میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں 38 ملی میٹر، چراٹ اور کوہاٹ میں 14 ملی میٹر جبکہ کاکول میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژنوں سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان، کشمیر، ہزارہ ڈویژن اور فاٹا میں بارش ہوگی جبکہ سندھ اور بلوچستان میں موسم خشک رہے گا۔