Thursday, April 25, 2024

اسلام آباد اور پشاور میں بادل جم کر برسے!!! لاہور میں آج موسلا دھار بارش کا امکان

اسلام آباد اور پشاور میں بادل جم کر برسے!!! لاہور میں آج موسلا دھار بارش کا امکان
July 8, 2015
لاہور (92نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 2روز کے دوران مون سون بارشوں کی شدت کم رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش سے گرمی کی شدت کم ہوگئی۔ سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں 156ملی میٹر ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی شام اور ہفتہ کے روز ملک کے بالائی علاقوں اسلام آباد، راولپنڈی ،لاہور ، گوجرانوالہ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں مون سون بارشوں میں شدت کا امکان ہے۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر، مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، اسلام آباد/راولپنڈی ،لاہور ، گوجرانوالہ، ملتان، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، بہاولپور، ژوب ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران پشاور، مردان، بنوں،سرگودھا ، ساہیول، کوئٹہ، لاڑکانہ، سبی، حیدرآباد اور سکھر ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔