Friday, April 26, 2024

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.4 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.4 شدت کا زلزلہ
June 17, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مالاکنڈ اور بٹگرام میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز مینگورہ سے 25 کلومیٹر مشرق میں 20 کلو میٹرزیرزمین تھا۔