Thursday, March 28, 2024

اسلام آباد انتظامیہ نے کورونا سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات تیز کر دیے

اسلام آباد انتظامیہ نے کورونا سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات تیز کر دیے
March 31, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ، نمٹنے کیلئے اسلام آباد انتظامیہ  نے حفاظتی اقدامات تیز کر دیے ، پورے شہر میں جراثیم کش سپرے کرانا شروع کردیا گیا ، آغاز متاثرہ علاقے بہارہ کہو سے کیا گیا ، دو دن میں پورے اسلام آباد کو جراثیم سے پاک کرنے  کے عزم کا اظہار کیا گیا

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اسلام آباد انتظامیہ بھی سرگرم ہو گئی ، میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے وفاقی دارلحکومت میں جراثیم کش سپرے کا آغاز کردیا ، اسپتال ،سرکاری عمارتوں، قرنطینہ سینٹرز ، بازاروں سمیت تمام شاہراوں کو کلورین سپرے سے دھو دیا۔

کورونا سے متاثرہ علاقوں بہارہ کہو ،  رمشا کالونی، شہزاد ٹاؤن میں بھی سپرے  کیا گیا ، جس کے بعد نمبر ہوگا ہر سیکٹرز کی ایک ایک گلی اور دیہی علاقوں کا ۔ شہری بھی اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے حفاظتی اقدمات کے معترف ہیں ۔

ترجمان ایم سی آئی کہتے ہیں کہ یہ سپرے عالمی ادارہ صحت کے معیار کے مطابق ہے اور اس سے کافی حد تک وائرس کے اثر کو کم کیا جا سکتا ہے۔