Sunday, May 19, 2024

اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کا احتساب عدالت کے مقام کی تبدیلی پر غور

اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کا احتساب عدالت کے مقام کی تبدیلی پر غور
October 16, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) شریف خاندان اور اسحاق ڈار کی احتساب عدالت میں پیشی کیلئے نئے لائحہ عمل پر غور کیا جارہا ہے ۔
ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے مقام کی تبدیلی پر مشاورت شروع کر دی ۔
پولیس حکام نے گزشتہ پیشی پر ہنگامہ آرائی کے پیش نظر عدالت کو ریڈ زون میں منتقل کرنے کی سفارش کی تھی ۔
مستقبل میں کسی ہنگامہ آرائی کے تدارک کے پیش نظر احتساب عدالت کا مقام تبدیل کرنے پر غور کیاجارہا ہے ۔