Sunday, September 8, 2024

اسلام آباد :الیکشن کمیشن کے ممبران کا مستعفی ہونے سے انکار

اسلام آباد :الیکشن کمیشن کے ممبران کا مستعفی ہونے سے انکار
August 24, 2015
اسلام آباد(92نیوز)عمران خان کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے ممبران نے مستعفیٰ ہونے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق کمیشن ممبران اپنی مدت جون دو ہزار سولہ کو پوری کریں گےالیکشن کمیشن میں ہونے والے  مشاورتی اجلاس میں کمیشن ممبران نے فیصلہ کیا کہ عمران خان کا مطالبہ کسی صورت منظور نہیں کیا جا سکتا ۔ اگر استعفی دیا تو غلط روایت پڑ جائے گی  ارکان کے مطابق وہ تمام آئینی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کرتے رہیں گے ۔