Thursday, March 28, 2024

اسلام آباد ، افغان کچی بستی میں اسپیشل واک تھرو گیٹ نصب

اسلام آباد ، افغان کچی بستی میں اسپیشل واک تھرو گیٹ نصب
April 5, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان کا افغان بھائیوں کیلئے ایک اور فراخ دلانہ اقدام ، اسلام آباد میں افغان کچی بستی میں کورونا سے بچاؤ کے لیے سپیشل واک تھرو گیٹ نصب کر دیا۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اسلام آباد کے سیکٹر ائی 12 میں قائم کچی بستی میں کورونا واک تھرو گیٹ نصب کردیا گیا ، وزیر مملکت شہر یار آفریدی نے گیٹ کا افتتاح کیا ، گیٹ سے سے گزرنے والوں پر جراثیم کش سپرے کیا جاتا ہے۔ ، واک تھرو گیٹ سے ایک منٹ میں کئی افراد گزر سکتے ہیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت نے کہا کہ 28 لاکھ افغان مہاجرین پاکستان میں ہیں، 32 فیصد افغان مہاجرین کیمپوں میں رہتے ہیں، افعان بہن بھائیوں کو حکومت شروع دن سے سہولیات دے رہی ہے،افعان کیمپوں میں موجود افراد کیلئے پیکج لانے کا اعلان کیا۔

وزیر مملکت کے جاتے ہی افغان بچوں نے واک تھرو گیٹ سے کھیلنا شروع کردیا اور دیکھتے دیکھتے ہی جراثیم کش سپرے ختم ہوگیا۔