Saturday, April 20, 2024

اسلام آباد، اشیا خور دو نوش کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر

اسلام آباد، اشیا خور دو نوش کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر
January 7, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کے اتوار بازاروں میں اشیا خور دو نوش کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات عام مارکیٹ تک بھی پہنچ گئے۔ اتوار بازاروں میں سبزیاں بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئیں۔ نرخ سن کر شہریوں کے ہوش اڑ گئے۔
خواتین نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان نے گھریلو بجٹ خراب کر دیا۔
ادھر سبزی فروشوں نے کہا کہ عوام کا تو کام ہی شکایت کرنا ہے۔ منڈی سے مہنگی چیز خرید کر سستی نہیں بیچ سکتے۔
دوسری طرف شہریوں نے کہا کہ اتوار بازار عام عوام کو ریلیف کے لیے بنایا جاتا ہے لیکن مہنگائی نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔