Monday, May 13, 2024

اسلام آباد ائیرپورٹ پر ترکی سے آنیوالے صوابی کے رہائشی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اسلام آباد ائیرپورٹ پر ترکی سے آنیوالے صوابی کے رہائشی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
November 22, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ائیرپورٹ پر ترکی سے آنیوالے صوابی کے رہائشی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے این ایف اور اے این ایف انٹیلی جنس نے 2 مشترکہ کارروائیاں کیں، ترکی سے براستہ دوحہ پاکستان آنے والے صوابی کے رہائشی محمد فواد کے ٹرالی بیگ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔

برآمدشدہ کوکین ٹرالی میں موجود لیڈیز پرس اور ٹرالی کی تہہ میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی۔

دوسری کارروائی میں نائیجیرین باشندے کو شک کی بنا پر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے حراست میں لیا گیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق دورانِ تفتیش ملزم نے اپنے پیٹ میں منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کیا۔

ملزم کو ہسپتال منتقل کر کے اس کے پیٹ سے 5 عدد منشیات بھرے کیپسولز برآمد کر لئے گئے، گرفتار ملزم کی شناخت چکووجیکوو ایکیجی کے نام سے ہوئی۔

دونوں کارروائیاں اے این ایف انٹیلیجنس کی اطلاع پر عمل میں لائی گئیں۔ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔