Saturday, April 20, 2024

اسلام آباد : آگ لگنے سے وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی

 اسلام آباد : آگ لگنے سے وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی
June 6, 2015
اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ کے قریب لوکل ٹرانسپورٹ کی وین کو اچانک اگ لگنے سے گاڑی مکمل طور تباہ پر ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں زرعی بینک کے سامنے بحریہ ٹاون سے سیکرٹریٹ جانے والے گاڑی میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک حادثہ پیش ایا تو ڈرائیور نے گاڑی روک کر مسافروں کو بحفاظت اتار دیا۔ گاڑی میں  اٹھ سے دس کے قریب مسافر سوار تھے جو سب محفوظ رہے۔ ریسکیو کی بروقت کارروائی نے آگ پر قابو پا لیا۔پولیس نے ڈرائیور کو تحویل میں لے کر تفشیش شروع کر دی۔