Thursday, April 25, 2024

اسلام آباد : آندھی اور تیزبارش کے باعث 17جاں بحق بیسیوں زخمی

اسلام آباد : آندھی اور تیزبارش کے باعث  17جاں بحق بیسیوں زخمی
June 2, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،خیبرپختونخوا ،راولپنڈی میں آندھی اور تیز بارش ،تاریخ کی تیز ترین آندھی کے باعث سائن بورڈ اور درخت اُکھڑ گئے ہیں،تیز آندھی اور بارش کے باعث سترہ افراد جاں بحق جبکہ بیسیوں زخمی ہوگئے ہیں ۔۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،خیبرپختونخوا اور روالپنڈی کے نواحی کے علاقوں میں شدید ترین آندھی اور تیز بارش کے باعث سائن بورڈ اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں ۔ درخت گرنے اور مارگلہ روڈ  پر  بجلی کے کھمبے گرنے سے سیونتھ ایونیو پر ٹریفک جام ہو گئی ہے ملک بھر میں سترہ افراد کے ہلاک ہونے جبکہ بیسیوں زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں  جبکہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ فلائٹ  شیڈول متاثر،متعدد پروازیں منسوخ اورمیٹرو بس سروس بھی معطل کردی گئی  ہے۔