Friday, March 29, 2024

اسلام آباد : آج دنیا بھر میں فائرفائٹرز کا عالمی دن منایا جارہا ہے

اسلام آباد : آج دنیا بھر میں فائرفائٹرز کا عالمی دن منایا جارہا ہے
May 4, 2016
  اسلام آباد(ویب ڈیسک)4مئی کا دن دنیا بھر میں فائر فائٹرز کی خدمات کے طور پر منایا جاتا ہے۔ فائر فائٹرز اپنی جان پر کھیل کر دوسروں کی مدد کرتے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق یہ ذکر ہے ان جیالوں کا جنہیں ہم فائر فائٹرز کہتے ہیں یہ وہ مردِ میدان ہیں جو کہ کسی بھی طرح کی آگ میں سینہ سپر ہو کر پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیتے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت کے ترقیاتی ادارے  سی ڈی اے نے شہر بھر میں 28 فائر  بریگیڈ یونٹس قائم کررکھے ہیں ۔ جہاں تربیت یافتہ عملہ شہر میں لگنے والی آگ پر فوراً قابو پانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تاہم فائر فائٹرز کا شکوہ  ہے کہ  عوام فائر بریگیڈ گاڑیوں کو  راستہ نہیں دیتے۔ آگ زندگی کا ایک لازمی جزو ہے مگر یہی آگ کنٹرول سے نکل جائے تو قیمتی املاک کے ساتھ انسانی جانوں کیلئے بہت بڑا خطرہ بن جاتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ  فائر فائٹرز کی مناسب تربیت سے، آگ لگنے کے واقعات میں جانی اور مالی نقصان سے بچا  جاسکتا ہے۔