Saturday, April 27, 2024

اسلام آباد : 6 لاکھ 76 ہزار سے زائد ووٹرز 50 یونین کونسلوں میں ووٹ ڈالیں گے

اسلام آباد : 6 لاکھ 76 ہزار سے زائد ووٹرز 50 یونین کونسلوں میں ووٹ ڈالیں گے
November 29, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وفاقی دارلحکومت میں ہونے والے الیکشن میں 6لاکھ چھہتر ہزار سات سو پچانوے ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے جن میں تین لاکھ چھیاسٹھ ہزار آٹھ سو ننانوے مرد اور 3لاکھ 9ہزار آٹھ سو چھیانوے خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن نے فوج کی نگرانی میں پرنٹنگ پریس آف پاکستان سے 40لاکھ نواسی ہزار 400بیلٹ پیپرز چھپوا لئے ہیں۔ اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کیلئے وفاقی دارلحکومت کی پچا س یونین کونسلوں میں انتخابات ہو نگے جس کیلئے 2407امیدوار میدان میں ہیں۔ چیئرمین‘ وائس چیئرمین کی 50 نشستوں پر 255 امیدوار میدان میں ہیں۔ جنرل ممبر کی 300 نشستوں پر 1210، خواتین کی 100 نشستوں 351خواتین امیدوار میدان میں ہیں۔ مزدوریا کسان کی 50 نشستوں پر 248، نوجوانوں کی50 نشستو ں پر 230امیدوار وں میں مقابلہ ہوگا۔ اسلام آباد میں غیرمسلم کی 50نشستوں پر 102امیدوار میدان میں ہیں۔ اسلام آباد میں کل 640پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں261مردانہ، 256خواتین کے جبکہ 123مشترکہ پولنگ ا سٹیشن ہونگے۔ اسلام آبادمیں2156پولنگ بوتھ قائم کردیئے گئے ہیں جن میں 1121مردانہ اور 1035خواتین کے ہونگے۔ اسلام آباد میں ساڑھے 9ہزار سے زائد پولنگ عملہ ہوگا۔ جن میں 640 پریزائڈنگ افسران، 6ہزارچار سو 68اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران جبکہ 2156پولنگ افسران ہونگے۔ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے 100سے زائد انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں پر پاک فوج کے جوان تعینات ہونگے جبکہ رینجرز کے اہلکار ہر پولنگ سٹیشن پر ہونگے۔