Monday, September 16, 2024

پاک فضائیہ میں 16 نئے جے ایف17 طیارے شامل

پاک فضائیہ میں 16 نئے جے ایف17 طیارے شامل
February 16, 2017

اسلام آباد (92نیوز) جھپٹنا پلٹنا، پلٹ کر جھپٹنا، لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانا، کامرہ ائیربیس پر منعقدہ پروقار تقریب میں 16جے ایف سیون ٹین طیارے پاک فضائیہ میں شامل، وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریڈ کا معائنہ کیا، فضا میں طیاروں کا شاندار فلائی پاسٹ۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کو جے ایف تھنڈر طیارے حوالے کرنے سے متعلق کامرہ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیردفاع خواجہ آصف، ایئر چیف مارشل سہیل امان اور فضائیہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیردفاع خواجہ آصف نے پاک فضائیہ کے 14ویں سکوارڈن کا معائنہ کیا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جے ایف 17تھنڈر طیارے پاک فضائیہ کی ضروریات پوری کرینگے۔ جے ایف 17تھنڈر 21ویں صدی کے کامیاب ترین طیاروں میں سے ایک ہے۔

یہ طیارے دوسرے ملکوں کو برآمد کرنے کے لیے بھی دستیاب ہیں۔ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائیہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ ملکر آپریشن کئے جا رہے ہیں۔ مزید 16جے ایف 17طیاروں کے آنے سے پاک فضائیہ کے بلاک ون اور بلاک ٹو میں ان طیاروں کی تعداد 70 ہوگئی ہے۔