Friday, April 26, 2024

اسلام آبا د دھرنا، وزیر اعظمم اور آرمی چیف کا طاقت استعمال نہ کرنے پر اتفاق

اسلام آبا د دھرنا، وزیر اعظمم اور آرمی چیف کا طاقت استعمال نہ کرنے پر اتفاق
November 26, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) دھرنے کے شرکا سے کیسے نمٹا جائے ۔ اسلام آباد میں سیاسی اور عسکری قیادت سر جوڑ کر بیٹھی تو اند کی کی بڑی خبر سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے وزیر اعظم کو دھرنے کے شرکا کے خلاف پاک فوج کو تعینات نہ کرنے کا مشورہ دیا۔
ذرائع کے مطابق آ رمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ریاستی ادارہ اور ہر طرح کا ٹاسک پورا کرنے کے لئے بالکل تیار ہے لیکن فوج کی تعیناتی آخری آپشن کے طور پر ہونی چاہیے ۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام پاک فوج سے پیار کرتے ہیں، اپنے ہی لوگوں کے خلاف فوج کو استعمال نہیں کیا جانا چاہیے ۔ تھوڑے سے مفاد پرست لوگوں کے خلاف فوج کی تعیناتی کی بجائے شرپسند لوگوں کو شناخت کر کے انہیں قانون کے دائرے میں لایا جانا چاہیے ۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ فوج کی تعیناتی ریاست کو درپیش خطرات کے باعث ہی ہونی چاہیے ۔ افراتفری سے عالمی سطح پر ہمارا تشخص ٹھیک نہیں جائے گا ۔
دوسری طر ف آرمی چیف نے گزشتہ روز سے بند تمام نجی چینلز کی نشریات کو بحال کرنے کا بھی مشور دیا ۔
ملاقات میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف بھی شریک تھے،،، وزیر اعظم اور وزیر اعلی دونوں نے آرمی چیف کے مشوروں سے اتفاق کیا ۔