Friday, March 29, 2024

‘اِسلام 2050ء تک دنیا کا پسندیدہ ترین مذہب ہو گا’

‘اِسلام 2050ء تک دنیا کا پسندیدہ ترین مذہب ہو گا’
March 2, 2017

واشنگٹن (ویب ڈیسک) اسلام اور مسلمانوں کے خلاف تمام تر منفی پروپیگنڈے کے باوجود دین فطرت کی حقانیت روز روشن کی طرح عیاں ہوتی جا رہی ہے۔ واشنگٹن میں قائم معتبر ترین تحقیقاتی ادارے پیو ریسرچ سینٹر نے عالمی مذاہب کے حوالے سے اپنی حالیہ تحقیق میں اعتراف کیا ہے کہ اسلام دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب بنتا جا رہا ہے۔ اس وجہ سے 2050 تک اسلام دنیا کا سب سے پسندیدہ مذہب بن جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق دو ہزار دس تک دنیا میں مسلمانوں کی آبادی ایک اعشاریہ چھ ارب اور عیسائیوں کی آبادی دو اعشاریہ دو ارب تھی تاہم مسلمانوں کی آبادی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے دو ہزار پچاس تک مسلمانوں اور عیسائیوں کی آبادی برابر ہوجائے گی۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دو ہزار پچاس تک بھارت مسلمانوں کی آبادی والا سب سے بڑا ملک بن جائے گا جہاں مسلمانوں کی تعداد 31کروڑ سے تجاوز کر جائے گی جو بھارت کی مجموعی آبادی کے اٹھارہ فیصد کے برابر ہوگا۔