Friday, May 10, 2024

اسفند یار ولی سے بلاول کی ملاقات ، اے پی سی بلانے پر اتفاق

اسفند یار ولی سے بلاول کی ملاقات ، اے پی سی بلانے پر اتفاق
October 6, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف آزادی مارچ کا اعلان کر کے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو الجھن میں ڈال دیا ، دونوں جماعتوں کے لئے مارچ کی حمایت یا مخالفت کا فیصلہ مشکل ہو گیا ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی   بلاول بھٹو مشاورت کے لئے اسفند یار ولی کے گھر پہنچ گئے ، جہاں دونوں رہنماؤں  نے فیصلہ کرنے کیلئے اے پی سی بلانے پر اتفاق کیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد میں اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی سے ملے،سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی،حکومت کے خلاف احتجاج تحریک چلانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر فرحت اللہ بابر کاکہناتھا کہ رہبرکمیٹی کااجلاس یا اے پی سی بلائی جائے تو اس میں بات ہوسکتی ہے، اپوزیشن پوری طرح متحد ہے ،حکومت ہرمحاذ پر ناکام ہوچکی ہے ۔ اے این پی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار بولے حکومت اپنے فائدے کے لیے اپوزیشن میں دراڑ ڈالنا چاہتی ہے،لیکن اپوزیشن میں کسی صورت دراڑ نہیں پڑنے دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کشمیر کا سودا کرچکی ہے،وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں تقریر میں حق خود ارادیت کی بات نہیں کی۔