Monday, May 13, 2024

اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن کو تھپڑ مارنے کا کیس ، میاں نوید علی کی عبوری ضمانت خارج

اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن کو تھپڑ مارنے کا کیس ، میاں نوید علی کی عبوری ضمانت خارج
May 26, 2021

لاہور (92 نیوز) اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن کو تھپڑ مارنے اور اغوا کرنے کے کیس میں لیگی ایم پی اے میاں نوید علی کی عبوری ضمانت خارج کر دی گئی۔

پولیس نے ایم پی اے میاں نوید کو گرفتار کر لیا۔ عدالت نے تفتیش کی تبدیلی کی تیسری درخواست خارج کر دی۔ عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق لیگی ایم پی اے کو بلایا گیا مگر پیش نہیں ہوئے۔ جسٹس شہرام سرور چودھری نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔