Friday, March 29, 2024

اسرائیلی کابینہ نے اردن میں ایک اور یہودی بستی قائم کرنے کی اجازت دیدی

اسرائیلی کابینہ نے اردن میں ایک اور یہودی بستی قائم کرنے کی اجازت دیدی
September 16, 2019
تل ابیب ( 92 نیوز) اسرائیلی کابینہ نے مغربی کنارے ميں واقع وادی اردن ميں ايک اور يہودی آبادی قائم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ميووت يريشو نامی علاقے کے حوالے سے يہ فيصلہ اسرائیلی کابینہ کے خصوصی اجلاس ميں کيا گيا ،  يہ پيشرفت اسرائيل ميں اليکشن سے دو روز قبل ہوئی ہے۔ وزير اعظم بنیا مین نيتن ياہو نے چند روز قبل ہی اعلان کيا تھا کہ اليکشن جيتنے کی صورت ميں وہ وادی اردن کو اسرائيلی سرزمين ميں ضم کر ليں گے۔ دوسری جانب جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ  کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں  اسرائیلی اقدام کو یکسر مسترد کیا گیا ۔ سعودی وزیر  برائے خارجہ امور  ابراہیم الاساف کا کہنا تھا کہ  اسرائیلی وزیر اعظم کایہ اقدام قابل مذمت ہے ،انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ   فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم روکنے کیلئے  اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔