Saturday, April 20, 2024

اسرائیلی پولیس نے وزیراعظم کی اہلیہ کےخلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کی سفارش کردی

اسرائیلی پولیس نے وزیراعظم کی اہلیہ کےخلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کی سفارش کردی
May 30, 2016
یروشلم(ویب ڈیسک) اسرائیلی پولیس نے نیتن یاہو کی اہلیہ  کیخلاف  سرکاری فنڈز  کے ناجائز استعمال کرنے کے الزام مین فوجداری مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی ہے جس سے نیتن یاہو کی سیاسی مشکلات بڑھ جائیں گی۔ تفصیلات کےمطابق  دسمبر میں سکینڈل سامنے آنے کے بعد  پولیس نےسارہ نیتن یاہو سے اس حوالے سے پوچھ گچھ کی تھی اور معاملے کی چھان بین کے بعد اس حوالے سے فوجداری مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی ہے،،سخت گیر نیتن یاہو آجکل اپنے سیاسی فیصلوں کی بنا پر تنقید کی زد میں ہیں جس کی وجہ سے انہیں کابینہ میں ردوبدل کرنا پڑا،،جس سے ان کے قریبی ساتھی دور ہو گئے ہیں ْ اب اگر مقدمہ درج ہوتا ہے تو بنجمن نیتن یاہوکی سیاسی مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں سارہ بنجمن پر سرکاری اور نجی رہائش گاہوں پر ریاستی فنڈز کے غلط استعمال کا الزام ہے  جبکہ سارہ نے الزامات کی تردیدہے۔