Thursday, March 28, 2024

اسرائیلی پارلیمنٹ میں پہلی بار اذان گونج اٹھی

اسرائیلی پارلیمنٹ میں پہلی بار اذان گونج اٹھی
November 17, 2016

تل ابیب (ویب ڈیسک) اسرائیلی پارلیمنٹ میں اللہ اکبر کی صدائیں گونج اٹھیں۔ مقبوضہ بیت المقدس میں اذان پر پابندی کے بل کے خلاف پارلیمنٹ کے فلسطینی رکن ابو عرار اوراحمد طیبی نے صیہونی ایوان میں اذان دے کر نیتن یاہو حکومت کے اس اقدام کے خلاف احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق صیہونی پارلیمنٹ میں گونجنے والی پہلی اذان پارلیمنٹ کے فلسطینی رکن احمد طیبی کی تھی۔ احمد طبی نے یہ اذان مقبوضہ بیت المقدس میں اذان پر پابندی عائد کیے جانے کے بل کے خلاف اپنی تقریر کے دوران دی۔

احمد طیبی کا کہنا تھا کہ اذان پر پابندی نیتن یاہو حکومت کا اسلام فوبیا ہے۔ اس موقع پر ایک اور فلسطینی رکن پارلیمنٹ طالب ابو عرار نے بھی اپنے خطاب کے دوران ا ذان دی اور دعا بھی پڑھی۔ ابو عرار کی اذان کے دوران اسرائیلی پارلیمنٹ کے ارکان شور شرابا کرکے خلل ڈالتے رہے اور انھیں روکتے رہے لیکن انہوں نے کسی کی پروا کیے بغیر ا ذان مکمل کی۔

چند روز قبل اسرائیلی پارلیمنٹ میں مسجد اقصیٰ سمیت دیگر فلسطینی مساجد میں لاوڈ سپیکر کے ذریعے ا ذان دینے پر پابندی لگانے کا بل منظور کیا گیا ہے۔