Thursday, April 25, 2024

اسرائیلی وزیراعظم فرانس کا دورہ مختصر کر کے تل ابیب پہنچ گئے

اسرائیلی وزیراعظم فرانس کا دورہ مختصر کر کے تل ابیب پہنچ گئے
November 14, 2018
تل ابیب ( 92 نیوز) اسرائیلی وزیراعظم  فرانس کا دورہ مختصر کر کے واپس تل ابیب پہنچ گئے ، انہوں نے غزہ میں تازہ کشیدگی کے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کی اور  اس اجلاس میں اسرائیلی وزیر دفاع نے نتین یاہو کی پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت عروج پر جا پہنچی ، دو روز میں  اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور فضائی  کارروائیوں کے نتیجے میں چودہ فلسطینی شہید اور تیس زخمی ہوئے۔ اس دوران ایک سو ساٹھ سے  زائد  ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں وزیر دفاع اور عسکری قیادت بھی موجود تھی، اجلاس کے اختتام پر اسرئیل کے وزیر دفاع عبید گار لائبرمین  اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ انہوں نے استعفیٰ میں غزہ پر ہونے والے سیزفائر معاہدے پر اعتراض کیا،انہوں نے قبل از وقت انتخابات کا  مطالبہ بھی کردیا۔ اسرائیلی کابینہ نے اپنے اجلاس میں فوج کو فلسطینیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا اختیار دیا تھا، اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی پر فضائی حملوں کا نیا سلسلہ شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔  وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اس بارے میں مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔