Thursday, April 25, 2024

اسرائیلی وزیر اعظم آج فرانس کا سرکاری دورہ کریں گے

اسرائیلی وزیر اعظم آج فرانس کا سرکاری دورہ کریں گے
December 10, 2017

پیرس (92 نیوز) اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو آج سرکاری دورے پر فرانس پہنچ رہے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو آج فرانس کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے دورے سے پہلے فرانس کے شہر پیرس میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جبکہ آمد پر فرانس کے دیگر شہروں میں بھی احتجاج متوقع ہے۔
پیرس میں کئے گئے مظاہرے میں احتجاج کرنے والوں نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔
اس موقع پر امریکہ کے حالیہ فیصلے پر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اورمسئلہ فلسطین کے پر امن حل کے لئے اقوام عالم سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
فرانس پہلے ہی ٹرمپ کے بیت المقدس کے بارے میں اعلان کی مخالفت کر چکا ہے۔