Thursday, May 9, 2024

اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی غزہ پر تازہ بمباری ، مزید چار فلسطینی شہید

اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی غزہ پر تازہ بمباری ، مزید چار فلسطینی شہید
May 16, 2021

غزہ (92 نیوز) اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی غزہ پر تازہ بمباری میں مزید چار فلسطینی شہید ہو گئے۔ مجموعی تعداد 149 ہو گئی۔

عالمی حکمرانوں کی بات چیت، امن کے مطالبات کام نہ آئے۔ دہشت گرد ریاست اسرائیل کے غزہ پر حملے ساتویں روز بھی جاری ہیں۔ ظالم صیہونی فورسز کے غزہ پر تازہ حملے میں  مزید چار فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اب تک اسرائیلی حملوں میں 41 بچوں سمیت 154 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی فورسز نے 76 رہائشی عمارتوں اور ٹاورز پر بمباری کی جس سے 719 گھر زمین بوس ہو گئے۔ 7 روز سے جاری حملوں میں 63 حکومتی عمارتوں اور دفاتر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ حملوں میں کئی گرجا گھروں اور شاہراہوں کو شدید نقصان پہنچا۔ سفاکانہ کارروائیوں میں دو مساجد کو بھی شہید کر دیا گیا۔

اسرائیلی طیاروں نے شمالی غزہ میں مسجد قلیبو کو بھی نشانہ بنایا۔ بمباری سے مسجد اور اس کا مینار تباہ ہو گیا۔ ایک نوجوان نے گرے ہوئے مینار پر کھڑے ہو کر اذان دی اور اس کے بعد کھلے آسمان تلے نماز ادا کی گئی۔ غزہ کے الشانتی کیمپ کے ایک ہی گھر سے 10 جنازےاٹھائے گئے۔ اسرائیلی بمباری میں گھر مکمل طور پر تباہ اور تمام مکین شہید ہو گئے تھے۔