Friday, May 17, 2024

اسرائیلی فورسز کی پھر مسجد اقصیٰ پر یلغار، جمعہ کی ادائیگی روکنے کیلئے نمازیوں پر شیلنگ

اسرائیلی فورسز کی پھر مسجد اقصیٰ پر یلغار، جمعہ کی ادائیگی روکنے کیلئے نمازیوں پر شیلنگ
May 21, 2021

غزہ (92 نیوز) اسرائیلی فورسز کی ایک بار پھر مسجد اقصیٰ پر یلغار کرتے ہوئے نمازیوں پر شیلنگ کردی۔

صیہونی فورسز نے نمازیوں کو مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی ادائیگی روکنے کے لئے گرنیڈز بھی پھینکے۔ سیز فائر کے بعد ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی مسجد اقصی کے باہر فتح کا جشن منا رہے تھے۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے خطاب میں کہا، ہم مسجد اقصی کی حفاظت جاری رکھیں گے، مزاحمت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ حماس اور مزاحمتی گروپس نے دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے، ہماری فتح یقینی ہے۔