Friday, April 19, 2024

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے حماس کے دو کارکن ، ایک عام شہری شہید

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے حماس کے دو کارکن ، ایک عام شہری شہید
December 13, 2018
مشرقی یروشلم (92 نیوز)  اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے حماس کے دو کارکن اور ایک عام شہری شہید جبکہ  فائرنگ سے چار  فلسطینی شدید زخمی ہو گئے۔ گزشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہونیوالا بچہ بھی شہید ہو گیا۔ اسرائیلی فوج نے فلسطین کے شہر رام اللہ کو یرغمال بنا لیا۔ ظالم فوج نے فلسطینی شہری کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے شہری موقع پر ہی شہید ہو گیا جبکہ بزدل اسرائیلی فوج کی جانب سے گزشتہ رات  فلسطین کے مغربی کنارے میں آپریشن شروع کیا گیا۔ نام نہاد آپریشن کی آڑ میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی تنظیم حماس کے کارکن کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ دوسری طرف گزشتہ روز صہیونی فورسز کی فائرنگ  سے زخمی ہونے والا چار سالہ معصوم فلسطینی بچے نے بھی جام شہادت نوش کر لیا۔