Saturday, May 11, 2024

اسرائیلی فورسز کی شہید بچے کے جنازے پر فائرنگ، مزید ایک فلسطینی شہری شہید

اسرائیلی فورسز کی شہید بچے کے جنازے پر فائرنگ، مزید ایک فلسطینی شہری شہید
July 30, 2021 ویب ڈیسک

یروشلم (92 نیوز) اسرائیلی فورسز کی گزشتہ روز شہید ہونے والے بچے کے جنازے پر فائرنگ سے مزید ایک فلسطینی شہری شہید ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جنازے میں شامل افراد پر آنسو گیس، ربڑ کوٹڈ بلٹس اور سٹن گرینڈز پھینکے۔ فائرنگ کا واقعہ مغربی کنارے کے بیت عمر علاقے میں پیش آیا۔

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شخص کی شناخت شوکت اعواد کے نام سے ہوئی۔