Friday, April 19, 2024

اسرائیلی فورسز کی بمباری سے ہونے والی شہادتوں کی تعداد 27 ہو گئی

اسرائیلی فورسز کی بمباری سے ہونے والی شہادتوں کی تعداد 27 ہو گئی
May 6, 2019
غزہ ( 92 نیوز) اسرائیلی فورسز کی جانب سےوحشیانہ بمباری سےہونےوالی شہادتوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے، بمباری سےغزہ پٹی زورداردھماکوں سےگونج اٹھی جبکہ شہر پردھوئیں کےبادل چھائےرہے،ادھرامریکی صدرکاکہناہےکہ ہم سوفیصد اسرائیل کوسپورٹ کرتے ہیں،دہشتگردانہ سرگرمیاں غزہ کےلوگوں کیلئے مزیدمصیبت کاباعث بنیں گی۔ اسرائیلی فورسز  کی جانب سے غزہ پٹی پر بمباری کاسلسلہ تھم نہ سکا، صیہونی فورسز نےاتوارکی صبح سےاب تک متعدد مقامات پر بمباری کرکےتباہی اوردہشت پھیلادی ہے۔ فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فورسز نہتے اور عام شہریوں کو نشانہ بنارہی ہیں اورجمعہ سے اب تک دو درجن سے زائدفلسطینی جام شہادت نوش کرچکےہیں جن میں میاں بیوی اوران کی بچی شامل ہیں۔

روس کی فلسطین اوراسرائیل کے درمیان ثالثی کی پیشکش

رپورٹس کےمطابق اسرائیلی فورسز شہری اوررہائشی علاقوں پربھی بمباری کررہی ہیں،میزائلوں کی برسات سے شہر پر دھوئیں کے بادل چھا گئےجبکہ غزہ سےملحقہ سرحد پرٹینکوں اور بکتربند گاڑیوں کی تعدادبھی بڑھادی ہے ۔ اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا کہ  حماس نے اُس پر چھے سو سے زائد راکٹ داغے گئے جن میں سے ایک سوپچاس فضا میں ہی تباہ کردیئے گئے ۔ فوج کے مطابق   فضائی  بمباری میں  حماس کے تین سو بیس ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مصر کی ثالثی میں  دوبارہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا تاہم اسرائیل کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی ۔ حالیہ کشیدگی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  دہشتگردانہ سرگرمیاں غزہ کےلوگوں کیلئے مزید مصیبت کاباعث بنیں گی۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ  ترکی اسرائیلی دہشت گردی دنیا کے سامنے بے نقاب کرتارہے گا۔