Friday, April 19, 2024

اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کے گھر مسمار کرنا شروع کر دیے

اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کے گھر مسمار کرنا شروع کر دیے
July 23, 2019
غزہ ( 92 نیوز)اسرائیلی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے گاؤں صور باہر میں فلسطینی شہریوں کے گھروں کو مسمار کرنا شروع کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی شہریوں کے احتجاج کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اسرائیلی فوج نے بلڈوزروں اور بارودی مواد کی مدد سے سولہ رہائشی عمارتوں کو گرانا شروع کیا ۔ گرائے جانے والی عمارتوں میں  100 سے زیادہ اپارٹمنٹس تھے ۔ فلسطینیوں کی تنظیم پی ایل او نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ان گھروں میں مقیم لوگوں کو نصف شب کو بیدار کر کے گھروں سے بے دخل کر دیا گیا۔ اسرائیلی فوج ان گھروں کو جو اسرائیل کی طرف سے کھڑی کی گئی دیوار کے قریب واقع ہیں خطرہ تصور کرتی ہے۔اسرائیل کی سپریم کورٹ نےان رہائشی عمارتوں کو گرانے کی اجازت دے دی تھی۔