Wednesday, April 24, 2024

اسرائیلی طیارہ پاکستان نہیں آیا،شاہ محمود،وضاحت اطمینان بخش ہے ، شہبازشریف

اسرائیلی طیارہ پاکستان نہیں آیا،شاہ محمود،وضاحت اطمینان بخش ہے ، شہبازشریف
October 30, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسرائیلی طیارہ پاکستان آیا یا نہیں بازگشت قومی اسمبلی میں سنی گئی ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے معاملہ اٹھایا اور حکومت سے وضاحت کرنے کو کہا  ۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سامنے آئے اور واضح کیا کہ اسرائیلی طیارہ پاکستان نہیں آیا  ،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے طیارے کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کی وضاحت کو اطمینان بخش قرار دیا ۔ تاہم اسمبلی میں موجود جے یو آئی ف کے ارکان  نے طیارے کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا  جس پر پی ٹی آئی کے علی محمد خان نے کہا کہ ملکی سلامتی کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔ واضح رہے گزشتہ کئی روز سے ملکی سیاسی منظر نامے پر اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کے حوالے سے چہ مگوئیاں جاری ہیں تاہم حکومت کا موقف ہے کہ کوئی اسرائیلی طیارہ پاکستان نہیں آیا  جسے اب اپوزیشن لیڈر نے بھی اطمینان بخش قرار دے دیا ہے ۔