Thursday, April 25, 2024

اسرائیلی طیارہ پاکستان آنے کی اطلاعات سراسر جھوٹی ہیں ، فواد چودھری

اسرائیلی طیارہ پاکستان آنے کی اطلاعات سراسر جھوٹی ہیں ، فواد چودھری
October 27, 2018
اسلام آباد (92 نیوز ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیارہ پاکستان آنے کی اطلاعات سراسر جھوٹی ہیں ۔ اپوزیشن نے اسرائیلی  عہدیدار کے پاکستان آنے کا شوشہ چھوڑ کرپاکستانی فوج اور حکومت کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی ،بات اسرائیلی صحافی سے شروع ہوئی اور پھر حسن اقبال نے بھی ٹویٹ کیا۔ ان کا صرف ایک مطالبہ ہے کہ ہم سے حساب نہ لیا جائے ۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ  ان کرپٹ لوگوں نےملک کے ساتھ وہ کھلواڑ کیا ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی ، عمران خان کا قوم سے وعدہ ہے کہ اب کوئی این آر او نہیں ہوگا، ہم کرپٹ لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے ،اپوزیشن کی  سیاست صرف بد دعاؤں تک محدود ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ  فضل الرحمان  1990 سے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین چلے آرہےہیں ،  ان کا ایک بھی بیان کشمیر سے متعلق نہیں دیکھیں گے ۔ اپوزیشن کے پاس لیڈرشپ نام کی کوئی چیز نہیں،آج قرضہ 30ہزارارب ہو گیا ہے۔