Thursday, April 25, 2024

اسرائیلی صدر اور اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کی عمان میں خفیہ ملاقات

اسرائیلی صدر اور اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کی عمان میں خفیہ ملاقات
September 5, 2021 ویب ڈیسک

یروشلم (92 نیوز) اسرائیلی صدر اسحاق ہرزگ اور اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کی عمان میں خفیہ ملاقات ہوئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی صدر اسحاق ہرزگ اور اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کے مابین ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اہم مسائل پر بات چیت ہوئی۔

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزگ کا کہنا ہے کہ اردن کے بادشاہ سے طویل ملاقات گزشتہ ہفتے ہوئی تھی۔ شاہ عبداللہ دوئم کے محل میں شام گزاری، شاہ عبداللہ دوئم کا علاقائی کردار انتہائی اہم ہے۔