Friday, April 26, 2024

اسرائیلی اور بھارتی رہنما اخلاقی دیوالیہ پن کا مظاہرہ کر رہے ہیں ، عمران خان

اسرائیلی اور بھارتی رہنما اخلاقی دیوالیہ پن کا مظاہرہ کر رہے ہیں ، عمران خان
April 9, 2019

اسلام آباد (92 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اسرائیل اوربھارت کے رہنمامقبوضہ مغربی کنار ے اور مقبوضہ کشمیرکاقبضہ ختم کرنے پر آمادہ ہونے میں اخلاقی دیوالیہ پن ظاہر کررہے ہیں۔

اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ووٹ کے حصول کے لئے  ان کے اقدامات عالمی قوانین ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور  خود ان کے اپنے آئین سے متصادم ہیں ۔

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1115488331155091456

وزیراعظم نے حیرت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اُن ممالک کے عوام اس بات پرغم وغصہ کیوں نہیں کرتے کہ ان کے  رہنما صرف انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے تمام حدیں عبورکرگئے ہیں۔