Friday, April 19, 2024

اسرائیل کے ساتھ تعلقات کیلئے متحدہ عرب امارات کی پیروی نہیں کریں گے، سعودی وزیر خارجہ

اسرائیل کے ساتھ تعلقات کیلئے متحدہ عرب امارات کی پیروی نہیں کریں گے، سعودی وزیر خارجہ
August 19, 2020
 ریاض (92 نیوز) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا اسرائیل کے ساتھ تعلقات کیلئے متحدہ عرب امارات کی پیروی نہیں کریں گے۔ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل میں باضابطہ تعلقات کے معاہدے کے چھ روز بعد سعودی عرب کا ردعمل آ گیا۔ جرمن دارالحکومت برلن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ فیصل نے کہا مملکت عرب امن منصوبے کی بنیاد پر قیام امن  چاہتی ہے ۔ جب تک صیہونی ریاست فلسطینیوں کے حوالے سے عالمی سطح پر تسلیم شدہ کوئی امن معاہدے پر دستخط نہیں کرتی تب تک تعلقات قائم نہیں کر سکتے۔ سعودی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ اسرائیل کے جانب دارانہ اقدامات فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان امن کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ دوسری جانب سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کا بھی اس حوالے سے بیان بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا فلسطینیوں کے ساتھ  ایک عالمی امن معاہدہ ہی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بنیاد بن سکتا ہے۔ اگر یہ ہو گیا تو ہی مزید کچھ ہو سکے گا۔