Wednesday, April 24, 2024

اسرائیل کے جنگی طیاروں کا شام میں حملہ،23افراد ہلاک

اسرائیل کے جنگی طیاروں کا شام میں حملہ،23افراد ہلاک
November 21, 2019
دمشق ( 92 نیوز) اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شام میں ایرانی اور شامی فورسز کے اہداف کو نشانہ بنایا اور مبصرین کے مطابق حملوں میں 23 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی فورسز کے مطابق شام میں آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے ۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز اسرائیل پر 4 راکٹ حملوں کے ردعمل میں اس نے ایرانی القدس فورس اور شامی فوج پرکئی فضائی حملے کیے۔ سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے کہا کہ حملوں میں 23 افراد ہلاک ہوئے جن میں سے 21 جنگجو اور 2 عام شہری تھے۔ سیرین آبزرویٹری نے مزید کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں 16 جنگجووں کا تعلق شام سے نہیں ہے۔