Friday, May 3, 2024

اسرائیل کی فوج کے فضائی حملے رکنے کے بعد اسماعیل ہنیہ سامنے آگئے ‏

اسرائیل کی فوج کے فضائی حملے رکنے کے بعد اسماعیل ہنیہ سامنے آگئے ‏
March 28, 2019

غزہ ( 92 نیوز)غزہ پر اسرائیل کی فوج کےفضائی حملےکےبعد اسماعیل ہنیہ سامنے آگئے ، انہوں نے غزہ میں اپنے تباہ شدہ دفتر کا ملبہ دیکھا۔

اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے اسماعیل ہنیہ کا کہناتھا کہ ’’  اسرائیل  کوکسی مخمصے کا شکار نہیں ہونا چاہیے کہ وہ ہمارےعوام کےعزم کوتوڑ سکتاہے۔

اسرائیل  کی فوج نے سوموار کوفضائی حملوں کا آغاز کیا تھا اور اس نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں حماس اور دوسری تنظیموں کی تنصیبات کوبمباری میں نشانہ بنایا۔ تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہواتھا۔

مصر کی ثالثی کے بعد جنگ تھم چکی ہے، اسرائیل  کے جنوبی علاقےمیں اسکول دوبارہ کھول دیئےگئےہیں جبکہ غزہ میں شاہراہوں پربھاری ٹریفک دیکھنے کوملی۔