Sunday, September 8, 2024

اسرائیل کی غزہ پر شدید بمباری، متعدد عمارتیں تباہ

اسرائیل کی غزہ پر شدید بمباری، متعدد عمارتیں تباہ
January 2, 2022 ویب ڈیسک

یروشلم (92 نیوز) اسرائیل نے فلسطین میں غزہ کے علاقے پر شدید بمباری کردی، متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

اسرائیل نے فلسطین کو پھر ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنادیا، غزہ کے علاقے پر اسرائیلی فضائیہ کی شدید بمباری سے متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بمباری گنجان آباد علاقوں پر کی گئی، بجلی کی بندش سے امدادی کاررائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ بھاری جانی نقصان کا خدشہ ہے۔