Sunday, May 19, 2024

اسرائیل کا شام پر میزائل حملہ، لطاکیہ کی بندرگاہ نشانہ

اسرائیل کا شام پر میزائل حملہ، لطاکیہ کی بندرگاہ نشانہ
December 28, 2021 ویب ڈیسک

دمشق (92 نیوز) اسرائیل نے شام میں میزائل داغ دیا، میزائل سے لطاکیہ کی بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیا۔

خبرایجنسی کے مطابق میزائل سے لطاکیہ کی بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیا، میزائل کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاعات سامنے نہ آسکیں۔ میزائل کے باعث کنٹینرز میں آگ لگ گئی۔

شام کے سرکاری میڈیا نے ایک نامعلوم فوجی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ کئی میزائل بندرگاہ کے کنٹینر ایریا پر گرے جس سے کچھ میں آگ لگ گئی۔ انہوں نے کہا کہ حملوں نے "بڑے پیمانے پر مادی نقصان" پہنچایا۔ اُنہوں نے کہا کہ میزائل بحیرہ روم کی سمت سے آئے۔

اہلکار نے کہا کہ آگ بجھانے اور نقصان کا اندازہ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، حملے سے ہونے والے جانی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے، جس نے شامی فضائی دفاع کو فعال کر دیا۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں پورٹ پر بڑے دھماکے اور آگ لگتی دکھائی دے رہی ہے۔